قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

526

 

اْس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ ہوائیں بھیجتا ہے بشارت دینے کے لیے اور تمہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند کرنے کے لیے اور اس غرض کے لیے کہ کشتیاں اس کے حکم سے چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو۔اور ہم نے تم سے پہلے رسْولوں کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے، پھر جنہوں نے جرم کیا اْن سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر یہ حق تھا کہ ہم مومنوں کی مدد کریں۔ (سورۃ الروم:46تا47)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہجد ضرور پڑھا کرو، یہ تم سے پہلے کے نیک لوگوں کا طریقہ رہاہے، اس سے تمہیں اپنے ربّ کا قرب حاصل ہو گا، گناہ معاف ہونگے اور گناہوں سے بچتے بھی رہو گے۔(مستدرک حاکم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اے آدم کے بیٹے ! دن کے شروع میں چار رکعت نماز پڑھنے سے عاجز نہ بن، میں تیرے دن بھر کے سارے کام بنا دوں گا۔ (مجمع الزوائد) نوٹ یہ نماز سورج نکلنے کے دس منٹ بعد ادا کیا جاتی ہے۔