سندھ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق نوشہرو فیروز کے رہائشی 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ والدین کے مطابق بچے کو پولیو وائرس کی 7 خوراکیں دی گئیں اس کے باوجود اسے پولیو وائرس ہوا۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیق کی جا رہی ہے۔ اس ایک کیس کے بعد سندھ میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 7 جب کہ ملک میں 23 ہوگئی ہے۔