پیرآباد سے ڈیڑھ ماہ کی بچی بازیاب

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کی مغوی بچی بازیاب کر لی۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ ماہ کی بچی کو گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں گھر سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا، جب نارتھ ناظم آباد کے رہائشی شہاب کی بیوی گھر میں اکیلی تھی۔اس دوران ایک بھیک مانگنے والی عورت گھر کے دروازے پر آئی اور پانی مانگا، بچی کی ماں پانی لے کر واپس آئی تو بچی اور بھیک مانگنے والی عورت غائب تھے۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اطلاع دی۔؎
، جس کے بعد سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔