افغان جنگ میں فتح‘ ضلع غربی میں مٹھائی تقسیم‘ نوافل کی ادائیگی

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت افغانستان میں طالبان کی فتح کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم شکرانے کے نوافل ادا،فتح و نصرت کی دعائیں۔اس موقع پر ایک مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان نے کہا کہ مشکلات میں گھڑی امت مسلمہ کے لیے افغانستان میں طالبان کی فتح کی خبر تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔افغان امن معاہدہ نا صرف افغانستان بلکہ خطے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
افغان طالبان کی فتح کشمیر سے لے کر فلسطین تک مظلوم مسلمانوں کے لئے فتح و نصرت کی نوید ہے۔پاکستان افغانستان کے ہر دکھ و درد میں برابر کا شریک ہے ۔افغان امن معاہدے کی خوشی جتنی زیادہ افغان عوام کو ہے اتنی ہی خوشی پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی ہے۔