کراچی لٹریچر فیسٹول ایک نمایاں ادبی ایونٹ بن گیا، گورنر

147

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹول ایک نمایاں ادبی ایونٹ بن چکا ہے اور اس نے گزشتہ 10 سال سے کراچی کے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکرام سہگل اور Dr. Bettina Robotka کی کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے اگلے سال اس ایونٹ کو گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اس کے مزید بڑے پیمانے میں انعقاد میں مدد ملے گی۔