سیاستدانوں نے ثقافت کے فروغ کیلیے کام نہیں کیا، بلوچ رہنما

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے ثقافت کے فروغ کے لیے جو کام کرنا تھا وہ نہیں کیا۔ بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں جب اقتدار میں ہوتی ہیں توخاموش رہتی ہیں اور باہر ہونے پر شور مچاتی ہیں۔عہد کریں کہ بلوچ ثقافت کے فروغ کے لیے ملکر کام کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں بلوچ کلچر فیسٹیول 2020 میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سابق صوبائی وزیر اصغر رند ، بلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔