ایل پی جی کے مصنوعی بحران پر قابو پایا جائے،محمداسحاق خان

127

کراچی (پ ر ) ایل پی جی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے باعث سرحد وں کی بندش سے ایل پی جی کے مصنوعی بحران اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوگرااوروزارت پیٹرولیم سے مقررہ قیمت بحال کرنے اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی رہنما ایل پی جی ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد اسحاق خان نے اپنے بیان میں کہا کہ منافع خوروں نے ملک میں ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیدا کردیا ہے۔ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ٹرانسپوٹرز اور گھریلو صارفین مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
،ملک میں کوئی ریگولٹری اتھارٹی نظر نہیں ا ٓرہی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوگرا اور وزارت پیٹرولیم فوری طور پر ناجائزمنافع خور ایل پی جی پروڈیوسرز اور امپوٹرز کو لگام دے ۔