معاہدے کے بعد جنگی طیاروں کی پروازیں اشتعال انگیزی ہے، طالبان ترجمان

510

کابل( آن لائن )افغانستان میں امن کے قیام کے لیے امریکی سفارتکاروں کے ساتھ امن معاہدے سے قبل ہی طالبان کو ہر قسم کے حملے کرنے سے روک دیا تھا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم طالبان جنگجوؤں کو حکم دیتے ہیں کہ قوم کی خوشیوں کے لیے ہر قسم کے حملوں سے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا، مذاکرات اور امن معاہدے کے دوران اپنے وعدے پر قائم رہے گا لیکن غیر ملکی افواج کے طیارے طالبان کے علاقوں پر پرواز کر رہے ہیں جو اشتعال انگیزی پر مبنی اقدام ہے۔