پاکستان رینجرز نے سرجیکل ماسک اور انفلوژن واٹر ڈرپ کی ذخیرہ اندوزی پر مالکان کو گرفتارکر لیا ،

652

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال کے علاقے سے ہزاروں کی تعداد میں سرجیکل ماسک اور انفلوژن واٹر ڈرپ برآمد کرلی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر شاہرا ہ قائدین پی ای سی ایچ بلاک 2 کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کار شو روم سے ایک ملز م محمد عثمان کو گرفتا ر کیا۔ ملزم کی نشاندہی کرنے کے بعد گلشن اقبال بلا ک13/D سے 74,000 سرجیکل ماسک اور 200عدد انفلو ژن واٹر ڈرپ (بوتلیں)) بر آمد کی گئیں۔

ملزم محمد عثمان نے کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے شہریوں کی جانب سے ماسک کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر شو روم کے مالک مزمل امام کے ساتھ شراکت داری کی اور ملزم او ایل ایکس پربڑے پیمانے پر مہنگے داموں ماسک فروخت کر رہا تھا۔ادھر ایک اور کارروائی میں واٹر پمپ چورنگی سے وکاندار عماد کو گرفتا ر کیا گیا جس سے بھاری مقدار میں فیس ماسک بر آمد کر لئے گئے جو کہ مہنگے داموں فروخت کیے جارہے تھے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔