بھارتی انتہا پسندی صرف خطے میں نہیں پوری دنیا میں تباہی لائے گی،عمران خان

397

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی پولیس اور آر ایس ایس  کے غنڈوں نے مل کر دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا،بھارت کی اس انتہا پسندی کی وجہ سے نہ صرف  خطےمیں بلکہ پوری دنیا پر اسکے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے  کشمیر سے متعلق کہا کہ بھارتی بربریت کی وجہ سے کشمیری نوجوان انتہا پسندی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے  اب 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو بھی انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔