احساس کفالت پروگرام: مستحق خواتین سے 5 سے 6 سو روپے کمیشن مانگا جانے لگا

701

بدین:  احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین سے 5 سے 6 سو تک کمیشن مانگا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع بدین میں مستحق خواتین نے رقوم تقسیم کے دوران شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرکی فرنچائز کے ذریعے فی کس 9 ہزار روپے دیے جارہے ہیں تاہم رقم کی ادائیگی کے عوض فرنچائز عملہ  5 سے 6 سو روپے تک کمیشن مانگ رہا ہے۔

مستحق خواتین نے کہا کہ کمیشن نہ دینے والوں کو گھنٹوں انتظار کرایا جارہا ہے جبکہ پہلے رقم اے ٹی ایم میں آتی تھی، اب فرنچائز کے ذریعے دیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب فرنچائز عملے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیشن نہیں لے رہے مستحقین کی تعداد زیادہ ہے اس لیے تاخیر ہورہی ہے۔