القاعدہ، داعش اور دیگردہشتگرد تنظیموں سے پاک ہوگاافغانستان، ٹرمپ

309

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افغان امن معاہدہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امریکی افواج کے انخلاء کی ضمانت دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کی بھی ضمانت دیتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو معاہدے پر حتمی دستخط کے گواہ کے طور پر بھیجنے کی منظوری دی ہے جبکہ وزیر دفاع مارک ایسپر کو معاہدے کے حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ  بطور مشترکہ اعلان کنندہ کے نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پر آج بروز ہفتہ 29 فروری 2020 کو دونوں فریقین کے حتمی دستخط ہوں گے جو امریکی تاریخ کی سب سے طویل 19 سالہ جنگ کے خاتمے کا باعث بنے گا۔