ڈیفنس ماسیوں کے روپ میں 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ، ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوٹا ہوا سونا برآمد۔

315

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خواتین کے ذریعے وارداتیں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں درخشاں پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے وارداتیں کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوٹا ہوا سونا برآمد کیا گیا ہے،

یہ رواں سال کی بڑی کارروائی اور ریکوری ہے۔ملزمان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ڈیفنس میں خواتین کام پر رکھوا کر ڈکیتی کرتے تھے، ایس ایس پی ساتھ شیراز نذیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون یاسمین اور بنگلے کا چوکیدار اسماعیل شامل ہیں، ملزم مشتاق اور جمال شاہ بھی گرفتار کیے گئے ہیں،

تاہم ایک ملزم اسلم ہاتھ نہیں آ سکا جس کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔