الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کے شواہد مانگ لیے

105

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس میں درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ صرف درخواست پر کیس کیسے چلائیں؟ شواہد دیں۔ فیصل واوڈا کیخلاف جب تک متعلقہ ریکارڈ نہ ملا تو کیس نہیں چل سکتا،درخواست گزار پہلے ہمیں مطمئن کریں پھر کیس چلے گا۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے فیصل واوڈاکی نااہلی کے لیے دائر 4درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیخلاف 4 درخواستیں یکجا کردیں۔ درخواست گزاروں کی جانب فیصل واوڈا کیخلاف حتمی شواہد اور ریکارڈ جمع نہ کرایا جاسکا۔ درخواست گزار نے کہا امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے جواب نہیں آیا۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے بھی جواب کے لیے مہلت مانگ لی جس پر چیف الیکشن کمشنرنے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی۔