نعمت اللہ خان کے انتقال پر اسحق منصوری و دیگر ذمے داران کا اظہار تعزیت

94

کراچی( نمائندہ جسارت) بابائے کراچی اور سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر ملال پر جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر محمد اسحق منصوری، ڈپٹی چیئر مین محمد غوث، ڈپٹی چیئر مین اے ڈی سومرو، ڈپٹی چیئر مین سعید احمد صدیقی، ڈپٹی چیئر مین اقبال احمد یوسف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان کا انتقال اہل خانہ کے ساتھ شہر کراچی اور پاکستان کے عوام کا بھی عظیم نقصان ہے ۔ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے پر نہیں ہوسکے گا۔ نعمت اللہ خان نے پوری دیانتداری اور ذمے داری سے شہر کراچی کی خدمت کی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام شہریوں کے دلوں میں اپنا مقام بنایا اور آج ہر فرد سوگوار ہے۔ شعبہ تعلیم کے ذمے داران نے نعمت اللہ خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبرجمیل عطا فرمائے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔