محکمہ پولیس : بنا اطلاع دیے چھٹی پر جانے والے افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری

104

کراچی( نمائندہ جسارت)آئی جی سندھ نے پولیس افسران کے ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیرچھٹی کرنے پرپابندی لگادی،آئی جی سندھ نے بنا اطلاع دیے چھٹی پر جانے والے افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا،ہدایت نامے کے مطابق افسران ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کریں گے،افسران کواپنے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے لیے چھٹی کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہوگاجبکہ ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی کیلیے افسران ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دیں گے۔ دفتری کام کیلیے چھٹی پر جانے والے افسران واپسی پر آئی جی کو بریفنگ دینے کے پابند ہوں گے ۔