نجی چینل کے پروگرام میں دھوکا دہی‘چیئرمین پیمرا و انتظامیہ سے جواب طلب

92

کراچی( نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ نے نجی چینل بول کے پروگرام میں دھوکا دہی کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین پیمرا اور نجی ٹی وی چینل بول کی انتظامیہ کو 25مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نجی چینل کے پروگرام میں دھوکا دہی کے خلاف طاہر امیر الحسن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کوآگاہ کیا کہ نجی ٹی وی
چینل نے انعام جیتنے کے باوجود انعام نہیں دیا۔