یوتھ آف جھڈو کے تحت اختر قائمی الیون اور کشمیر الیون یکجہتی کشمیر کرکٹ میچ

194

جھڈو (نمائندہ جسارت) یوتھ آف جھڈو کے تحت یکجہتی کشمیر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اختر قائمی الیون اور کشمیر الیون کے درمیان میچ کروایا گیا۔ یوتھ آف جھڈو کے تحت ہونے والے اس صحت افزا ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کی غیرنصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے آگاہی کے سلسلے میں کشمیر کے موجودہ حالات سے بھی نوجوان کرکٹرز کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کرکٹر ٹیم اختر الیون کے کیپٹن محمد وسیم راجپوت، سینئر کرکٹر حاجی شمشاد احمد اور جونیئر ٹیم کے کیپٹن فہد قائم خانی موجود تھے۔ یوتھ آف جھڈو کے صدر جواد احمد نے کشمیر آگاہی مہم کے تحت نوجوانوں سے گفتگو کی اور موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔