کوئٹہ، ٹریفک کے دو حادثات میں 12 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق

78

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے دو حادثات میں 12 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں سوزوکی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عزیز احمد جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا خیال محمد ولد نذیر احمد جاں بحق ہوگیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزیدکارروائی جاری ہے۔