بدین، مرکزی جماعت اہلسنت کے سابق امیر حاجی سلیمان کھٹی سپرد خاک

141

بدین (نمائندہ جسارت)بدین شہر کی نامور شخصیت مرکزی جماعت اہلسنت ضلع بدین کے سابق امیر حاجی سلیمان کھٹی 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مہا ولی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے اطلاعات سیکرٹری مولانا حبیب اللہ نعیمی، مرکزی جماعت اہلسنت ضلع بدین کے امیر مولانا احمد صادق بغدادی، صوفی نور احمد میمن، جماعت قادری جیلانی ضلع بدین کے رہنما مولانا محمد قاسم چانڈیو، حافظ محمد میمن، حافظ رمضان چاوڑو کے علاوہ بدین کے معزز شہریوں، تاجر، صحافی برادری سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعت کے رہنمائوں سمیت عزیر و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔