میرپور خاص: تیز رفتار کار نے باراتی کو کچل ڈالا

343

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) تیز رفتار کار نے بارات میں آنے والے باراتی کو کچل دیا، کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے میرپورخاص آنے والے باراتی حیدر آباد روڈ پر واقع شادی ہال کے باہر ناچ رہے تھے کہ اس دوران ایک تیررفتار کار نے بارات میں آئے ہوئے 55سالہ محمد شریف شیخ ولد بندو شیخ کو کچل ڈالا جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، سول اسپتال میں افراتفری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مذکور ہ کار کامالک کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب مرنے والے کے ورثاہ نے ٹاؤن پولیس تھانے میںکار کے مالک راحم کے خلاف معراج شیخ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کار کا مالک پی ایس پی میرپورخاص کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے۔