پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، حفیظ احمد سیال

252

ٹنڈوباگو، بدین (نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچوں کے والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے پولیو فوکل پرسنز، ایریا انچارجز اور یوسی سپروائزر کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو ویکسینیٹر اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے ان کی تنخواہیں بند کرکے رپورٹ دی جائے تاکہ ان کیخلاف کارروائی کی جاسکے۔ اجلاس میں ڈی او پلاننگ ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیاقت علی قنبرانی، اے سی بدین اسد اللہ کھوسہ، اے سی ٹنڈو باگو لیاقت بلوچ پانچوں تحصیل کے پولیو فوکل پرسنز ایریا انچارجز ڈبلیو ایچ او کے علاوہ پی پی ایچ آئی، آئی ایچ ایس این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کو پولیو ویکسین کے متعلق مکمل بریفننگ بھی دی۔