اشانت شرما انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

98

کرائسٹ چرچ(جسار ت نیوز) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اشانت شرما فٹنس سائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 31 سالہ اشانت شرما ٹخنے کی انجری سے بحالی کے سبب کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے باہر ہوئے ہیں ۔ انکی جگہ امیش یادیو کوٹیم میں جگہ ملنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ ماہ دہلی میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران اشانت شرما ٹخنوں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اشانت کو ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔