خان محمد وامجد فریدی فٹبال،نورانی اسپورٹس کی کامیابی

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلا آل کراچی خان محمد FIA اور امجد فریدی فْٹبالر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر فٹبال کلب گبول پارک اسٹیڈیم لیاری میں کھیلے گئے دو میچوں کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں نورانی اسپورٹس نے پاک گلاب کی ٹیم کو تین صفر سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، نورانی اسپورٹس کی جانب سے عباد خان نے دو گول اور ایک گول حارث نے کیا جب کہ دوسرے یکطرفہ مقابلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی معروف ٹیم عثمان آباد یونین نے فرنٹیئر مْجاھد کو 4-0 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی عثمان آباد یونین کی طرف سے صابر نے 5 اور 11 ویں منٹ میں دو گول جب کہ 24 ویں منٹ میں آزاد اور 52 ویں منٹ میں ساجد نے ایک ایک گول کیا میچ ریفری حیدر علی ، محمد اختر کوچ ڈپٹی ریفری فیصل مست ، عبدالعزیز ، شاہ فیصل میچ کمشنر رحمان تھے۔