اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا اجلاس 14مارچ کو کراچی میں ہوگا

127

کراچی(نمائندہ جسارت)آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 14مارچ 2020ء کو کراچی میں منعقد ہوگا،اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے حمیدہارون کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس منعقدہ اسلام آباد کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس 14مارچ 2020ء کو اے پی این ایس ہائوس کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سوسائٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔جنرل کونسل سال 2020ء 2021ء کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کرے گی جو اگلے سال کے لیے سوسائٹی کے عہدیداران منتخب کریں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے میڈاس گروپ کے ذمے واجبات کے لیے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا اور متفقہ طور پر اے پی این ایس اور میڈاس گروپ کے مابین واجبات کی ادائیگی کے مجوزہ معاہدے کی منظوری دی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک اشتہاری مہم جاری کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے سینٹر لائزڈ میڈیا پالیسی کے اخباری صنعت پر اثرات اور پرنٹ میڈیا کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث درپیش بحران پر رائے عامہ ہموار کی جائے گی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبائی اور کیپٹل کمیٹی کی سفارش پر ایسوسی ایٹ ممبر شپ کی درخواستوں پر غور کیا اور روزنامہ پاہنجی اخبار کراچی ، روزنامہ وقت کوئٹہ ،روزنامہ عبادت رحیم یار خان ، ماہنامہ ہیلو پاکستان اسلام آباد ،روزنامہ وادی گلگت ، روزنامہ پاکستان پوائنٹ اور روزنامہ کنٹری نیوز اسلام آباد کو ایسو سی ایٹ ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں حمید ہارون (صدر)،رمیزہ مجید نظامی(سینئر نائب صدر)، ممتاز اے طاہر (نائب صدر)، سرمد علی( سیکرٹری جنرل )، سید محمد منیر جیلانی (جوائنٹ سیکرٹری)،شہاب زبیری (فنانس سیکرٹری )، سید سجاد بخاری (روزنامہ ابتک)، محسن بلال (روزنامہ اوصاف )، وسیم احمد (روزنامہ عوام کوئٹہ )،ہمایوں طارق (روزنامہ بزنس رپورٹ)، عنصر محمود بھٹی(ماہنامہ سینٹر لائن)،شہزاد (ماہنامہ دستک)، نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)، محمد وقار الدین(روزنامہ دنیا)، قاضی اسد عابد (پندرہ روزہ عبرت)،سید طاہراکبر (روزنامہ جسارت)، فیصل شاہ جہاں (روزنامہ جدت کراچی)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم )، اسلم لغاری (روزنامہ کاوش )،سید ایاز بادشاہ (روزنامہ مشرق پشاور)، مستنصر جاوید (روزنامہ مشرق کوئٹہ )، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)، سردار خان نیازی (ماہنامہ نیا رخ)، رخسانہ صولت سلیمی(ہفت روزہ نکھار)،عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان لاہور)، گوہر زاہد ملک(روزنامہ پاکستان آبزرور )، خوشنود علی خان(روزنامہ صحافت)، ہمایوں گلزار (روزنامہ سیادت )، جمیل اطہر قاضی(روزنامہ تجارت)اور ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ)جبکہ مہتاب خان(روزنامہ اوصاف)اور ناز آفرین سہگل لاکھانی(روزنامہ ڈان) نے خصوصی مبصر کے طور پر شرکت فرمائی۔