نوابشاہ: ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، 2طالب علم جاںبحق

115

وابشاہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے مختلف ٹریفک حادثات میں 2طالب علم جاںبحق،26افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سکرنڈ روڈ پر کار پھٹنے سے تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے باعث کار سوار 2نوجوان ارسلان آرائیں اور بابر میمن موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک نوجوان فرحان میمن شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جاںبحق و زخمی قائد عوام یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں،ارسلان آرائیں کی 22 مارچ کو شادی طے تھی،جاں بحق طلبہ کی میتیں گھروں میں پہنچے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس کے مطابق حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیںفوری طور پر سکرنڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، کوچ اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔ قومی شاہراہ پر پولیس موبائل اور وین میں تصادم ہونے سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔