حیدرآباد میں مچھروں کی بہتات سے مختلف امراض پھیلنے لگے

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں مچھروں کی یلغار‘ مختلف امراض پھیلنے لگے ‘شہری پریشان ‘ فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرانے کا مطالبہ کردیا۔ حیدرآباد میں مچھروں کی بہتات نے جینا دوبھر کردیا موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ، مچھروں کی افزائش کی سب سے بڑی وجہ شہر میں جمع گندا پانی پانی اور کچرے کے ڈھیر ہیں جو کہ مچھروں کی نرسری کا کردار ادا کررہی ہیں شہریوں نے مختلف علاقوں میں سیوریج کے جمع پانی کی نکاسی کا بندوبست کیاجائے ۔