امریکا میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی متاثر

182

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی 16 ریاستوں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا اور برف باری و طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برفانی طوفان سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اورکئی پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔ موسم کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کے کئی حادثات پیش آئے اور ایک شخص ہلاک و کئی زخمی ہوگئے۔ حکام کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو تاکید کی گئی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے احتراز کریں۔