روسی صدر کی سیکورٹی کے لیے اپنے ہم شکل سے متعلق افواہوں کی تردید

61

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی مقاصد کے لیے ہم شکل استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم انہوں نے اس خیال کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2000 ء کے اوائل میں اس وقت پیش کیا گیا، جب روس چیچنیا میں علاحدگی پسندوں کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا۔ 67 سالہ پیوٹن نے اس دوران خطے کے کئی دورے کیے تھے۔ برسوں سے ان کے متعلق کہا جاتا رہا ہے کہ وہ سیکورٹی کے لیے اپنا ہم شکل استعمال کرتے ہیں۔