ترجمان وزارت تجارت کی سی پیک میں تھرڈ پارٹی کو شامل کرنے کی تردید

124

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان وزارت تجارت نے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق دائود سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ایک حصہ میں چلنے والی خبر، کہ انہوں نے سی پیک میں تھرڈ پارٹی کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے، کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی غیر ملکی پارٹی یا ملک کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔