اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر

128

اسلام آباد (آئی این پی) اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں بھی درخواست ضمانت دائر کردی‘ عبدالغنی مجید کی5 مختلف مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی تاہم نیب کی جانب سے احتساب عدالت کو گزشتہ روز آگاہ کیا گیا تھا کہ عبدالغنی مجید کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری کر رکھے ہیں۔