ڈاؤلینس نے ایم ای پی گلوبل ٹیکنالوجیز کو آرچلک کمرشل ایئر کنڈیشنرز کے لیے ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا

303

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرچلک صارفین کے لیے پائیداراشیاء ( consumer durables) بنانے والا ترکی میں سب سے بڑا اور یورپ میں تیسرا بڑا ادارہ ہے۔یہ ڈاؤلینس کی صدر کمپنی بھی ہے جو پاکستان میں ہوم اپلائنسز کا سب سے بڑا برانڈ ہے۔ڈاؤلینس نے حال ہی میں ، ایم ای پی گلوبل ٹیکنالوجیز (MGT) کو آرچلک کے تجارتی ایئر کنڈیشنرز کی رینج کے لیے ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا ہے۔ اِس رینج میں چلرز، ڈکٹ ٹائپ ایئر کنڈیشنرز، کیسیٹ ٹائپ یونٹس ، وی آر ایف اور اے یچ یو شامل ہیں۔ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان اور ایم جی ٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر اعجاز ملک نے ڈسٹری بیوٹرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈاؤلینس کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر حسن جمیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس پارٹنرشپ کا خیر مقدم کیا اور آرچلک کے تجارتی ایئر کنڈیشنرز کی رینج کے لیے شاندار بزنس کی توقع ظاہر کی ۔