خرم شیر زمان 2مارچ کو سائٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کریں گے

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی دعوت پر تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان بروز پیر2مارچ2020کو ایسوسی ایشن کا دورہ کریں گے اور صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سراج قاسم تیلی،سرپرست زبیرموتی والا،صدر سائٹ ایسوسی ایشن سلیمان چاؤلہ،سینئر نائب صدر سلیم ناگریا،نائب صدر فرحان اشرفی،سابق صدر سلیم پاریکھ،جاوید بلوانی، یونس بشیر کے علاوہ ممبران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور ممبر صوبائی اسمبلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے۔