سویا بین سے لدا ہرکولیس جہاز پورٹ قاسم پر برتھ ہو گیا

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں زہریلی گیس کا ذمہ دار قرار دیا گیا سویا بین سے لدا ہرکولیس جہاز پورٹ قاسم پر برتھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا سے سویا بین لانے والے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹائے جانے کے بعد پورٹ قاسم پر فوجی فرٹلائزر پر برتھ کر دیا گیا۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹگ کے ذریعے بحری جہاز کو ایف اے پی برتھ پر لگایا گیا، جہاز سے سویا بین ڈسچارج کرنے سے پہلے نمونے لیے جائیں گے، نمونوں کے سیمپل لینے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی مین ڈسچارجنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سویا بین کی ڈسچارجنگ سے قبل جہاز کا کورگو سیل رہے گا، لیبارٹری رپورٹ کے بعد فیومیگیشن بھی کی جائی گی۔ قبل ازیں زہریلی گیس کے ذمہ دار جہاز کو لنگر انداز کرنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، ملازمین کو ماسک بھی پہنائے گئے۔خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی تھیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جسے اب پورٹ قاسم منتقل کر دیا گیا۔