لیاری گینگ وار کے کارندے پھر سرگرم ہونے لگے

387

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں ایک بار پھر بھتا خوری،رہزنی اور لوٹ مار کی وارادتوں میںاضافہ ہوگیا،لیاری گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر سرگرم ہورہے ہیں، شہر قائد سے رہزنی،بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا، لیاری گینگ وار کے کارندوں نے ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی لیاری کو ایک بار پھرجرائم کاگڑھ بناناشروع کردیا۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ جمیل چھانگا عرف کانا اورآغا گروپ کے کارندوں نے د کانداروںکو بھتے پرچیاں دینا شروع کردیں ۔ملزمان نے پرانا گولیمار، گارڈن، جماعت خانہ اور اطراف کے تاجروں کا جینابھیدشوار کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے مفرور کارندے علاقوں میںنظر آنا شروع ہو گئے ہیں،علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان رہزنی اور بھتا خوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیںاور ان کے خلاف کیخلاف 45 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کواٹرز، سولجربازار، گارڈن اور نبی بخش تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔