ایپکاکامیٹر ک بورڈ کے تعاون سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حدیث نبوی کے مطابق ــسب سے افضل عبادت لوگوں کی خدمت ہے میٹرک بورڈ کراچی کی انتظامیہ کے خصوصی تعاون سے میٹر ک بورڈ کراچی کے احاطے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز ماہر امراض چشم ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر ثمین، ماہر امراض شوگر ڈاکٹر مقدر خان اور ممتاز ہومیوپیتھک ڈاکٹر سلیم عبداللہ نے مریضوں کامعائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔ جنید برکاتی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میںاس طرح کی سہولت عوام کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سردارنزاکت نے اپنے خطاب میںکہاکہ بورڈ ملازمین کواپنی صحت کے سلسلے میں حکومت سندھ سے کوئی بھی سہولت درکارہو تووہ مہیا کی جائے گی ۔ ایپکا میٹرک بورڈ کے صد رعبدالوہاب لاکھو نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہترہے، ہمیں ہر حال میں متوازن غذا استعمال کرنی چاہیے۔ سیکرٹری بورڈ سیدمحمدعلی شائق نے کہاکہ یہ چیئرمین صاحب اور ایپکاکابہت اچھا اقدام ہے۔ حور مظہر نے کہا کہ ایپکا کے فری میڈیکل کیمپ کاسلسلہ آئندہ بھی برقراررہناچاہیے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اپنے خطاب میںکہاکہ بلاشبہ تندرستی ہزارنعمت ہے، کسی بھی بیماری کومعمولی نہ سمجھاجائے۔فیصل شیخ نے کہا کہ آج اس میڈیکل کیمپ کودیکھ کربہت خوشی ہوئی اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا ۔ ثمر فاؤنڈیشن کے روح رواںچودھری ثمرشہزادنے کہاکہ ان کے ادارے کی طرف سے بورڈ ملازمین کے لیے حفاظتی ماسک فوری طور پرفراہم کیے جائیںگے۔