عمرہ زائرین پر پابندی  عارضی ہے ،سعودی سفیر

272

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سید الملیکی نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے 22ممالک کے عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عاید کی گئی ہے جو مناسب
حفاظتی میکانزم تیار کرنے کے بعد اٹھا لی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سعودی سفارت خانے میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہاکہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے اور ویزا پابندی کی وجہ سے جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں ان کے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی۔ سعودی سفیر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ عمرہ زائرین پر پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عاید نہیں ہے بلکہ دنیا کے 22 دیگر ممالک کے زائرین پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے ،عمرہ زائرین کی حفاظت کے لیے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی ۔