اداروں کی کرپشن اور انتظامی بد عنوانی کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دینگے، عمران خان

365

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کی کرپشن،انتظامی بدعنوانی اورغفلت کا بوجھ عوام پرڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  کمزورطبقوں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ توانائی کے شعبے میں  251  ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، تین سو سے کم یونٹس کے گھریلو صارفین کے لیے اس سال 162ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے جب کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام کے لئے اٹھارہ ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسی طرح بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں کوسبسڈی،مالی سپورٹ کا مقصد کمزورطبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے، کارٹیلز اور منافع خوری کا سبب بننے والے عناصرکیخلاف ایکشن پر بھرپورتوجہ دی جائے،۔

وزیراعظم نے کہا کہ ،وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی کامیابی پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ان کی سمت پر اعتماد  کیا گیا، عوام کو منی بجٹ سے محفوظ رکھناحکومت کی  اہم کامیابی ہے۔