مہنگائی ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

334

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی واصلاحات اسد عمر نےدعویٰ کیا ہے کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔