سکھر ، ٹرین اور مسافر کوچ کا ٹکراؤ، 20افرادجاں بحق،متعدد زخمی

370

سکھر: روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر کوچ پاکستان ایکسپریس کی زد میںآگئی جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت 20افرادجاں بحق جبکہ30سےزائد زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایکسپریس پنجاب سے کراچی آرہی تھی جبکہ مسافر بس کراچی سےپنجاب جارہی تھی کہ کندھراپھاٹک پرمسافربس ٹرین کی زدمیں آگئی،ٹرین کی زد میں آنے والی مسافر بس کے دو ٹکڑےہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق30 سے زائد زخمیوں کو روہڑی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوع پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں، جبکہ مقامی لوگوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔