کل کا دن افغانستان اور اس کی عوام کیلئے بڑا دن ہے،وزیرخارجہ

410

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ (کل)ہفتہ کا دن افغانستان اور افغان عوام کیلئے بڑا دن ہے،(کل) کا معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کیلئے راہ ہموارکریگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل کا افغانستان،افغان عوام کیلئے بڑادن ہے، افغانستان امن اورمفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے، معاہدہ انٹراافغان مذاکرات کی راہ ہموارکریگا،اللہ کرےافغانستان میں امن واستحکام آئے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مفاہمتی عمل اور بھارت کی صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے آج دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہی ہے،امیدہے  امریکا اورطالبان کے درمیان امن معاہدے پردستخط ہو جائیں گے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاہدے کی تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ممالک کے نمائندے شریک ہورہے ہیں پاکستان کو بھی سارے عمل کا حصہ بننے کیلئے دعوت دی گئی ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور کوششوں کا اعتراف ہے۔

 انھوں نے کہا کہ دنیا میں آج امن معاہدہ اور دلی کی تشویشناک صورتحال پربات ہو رہی ہے، دلی میں نسل کشی کی صورت حال دنیا کو ابھرتی دکھائی دے رہی ہے،دنیا کا تمام میڈیا اس پر بات کر رہا ہے اور فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ممبران بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے، جب ہماری حکومت آئی تو بھارت کی کوشش تھی پاکستان تنہاہوجائےلیکن بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔