پاکستان میں 19 مارچ کو پہلا باکسنگ ایونٹ منعقد ہوگا،عامر خان

309

اسلام آباد: پاکستانی نزاد عامر خان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کوپاکستان میں پہلے باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستانی نزاد عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر 2 سے 3 ماہ میں باکسنگ ایونٹ کروائیں گے تاہم 19 مارچ کوپاکستان میں پہلی باکسنگ ایونٹ منعقدہ کرنے جا رہے ہیں جس کے ٹکٹ فری ہوں گے۔

عامر خان نے کہا کہ باکسنگ ایونٹ سے شائقین کو بھر پور تفریح کا موقع ملے گا۔

پاکستان میں جاری پی ایس ایل سے متعلق عامر خان نے کا کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

عامر خان نے کہا کہ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ کو سپورٹ کروں گا اور میں کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہوں۔