محکمہ ایکسائز کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی 12کلو گرام چرس اور 6سو 70گرام سے زائد آئس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

307

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز کی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی 12کلو گرام چرس اور 6سو 70گرام سے زائد آئس برآمد کرلی ، ای ٹی او ظہور الہی مزاری کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ضلع وسطی کی پاور ہاﺅس چورنگی نارتھ کراچی کے قریب کامیاب کارروائی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں منظور حسین ولد محمد حسین اور شائق رضا ولد محسن خان شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 12 کلو سے زائد چرس 6 سو 70 گرام آئس(میتھا فیٹامین) برآمد ہوئی، برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت لاکھو ں روپے بتائی جارہی ہے ،

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں عرصہ دراز سے منشیات کا کارروبار کر رہے تھے،گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔