سرجیکل ماسک کی مہنگے داموں فروخت پر سندھ اور وفاقی حکومت سے جواب طلب

350

کراچی میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر آج سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرجیکل ماسک کے مہنگے داموں فروخت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئےکمشنر کراچی کو طلب کرلیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے اپنی ریماکس میں کہا ہے کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی روکی جائے اورمناسب قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، ایسے حالات میں ماسک کی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا کمشنر کراچی ماسک کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے؟ ماسک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےکنٹرول میں نہیں آتا؟ جس کے جواب میں شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماسک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے کنٹرول میں نہیں آتا، ماسک مل رہے ہیں لیکن منہگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اور وفاقی حکومتوں کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کرنے کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔