پاکستان سپرلیگ:ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

568

ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دسویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 186 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی  جانب سے معین علی نے 65 اور کپتان شان مسعود نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کی جانب سے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتیں رہیں اور بوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز 29 اور عمید آصف 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران ظاہر نے 3، شاہد آفریدی، سہیل تنویر نے 2،2  جبکہ محمد الیاس، معین علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

معین علی کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔