پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی 42ملین سے زائد 210کلوگرام چرس برآمد،

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کشتی کو تحویل میں لے کر 210کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے ۔برآمد کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 42ملین پاکستانی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی بحری جہاز ایف ایس کوربٹ نے ایک کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے جنوب میں پسنی سے 40 میل دور ایک پاکستانی ماہی گیر کشتی AL-NAHEEMI رجسٹریشن نمبر BFD-15264 کو گرفتار کیا اور دوران تلاشی اس ماہی گیر کشتی سے 3530 کلوگرام چرس برآمد کی تھی۔ فرانسیسی بحری جہاز نیاس پاکستانی کشتی اور اس کے عملے کو رہا کر دیا تھا اورضبط شدہ منشیات کو طے شدہ طریقے کار کے مطابق سمندر برد کردیاگیا تھا۔

اور اس ماہی گیر کشتی کی اطلاع حکومت پاکستان کو دی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد پی ایم ایس اے نے مذکورہ کشتی پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی اور بالآخر خفیہ معلومات موصول ہونے پر 25 فروری 2020 کو بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اس مشکوک پاکستانی ماہی گیر کشتی کی جانب پیش قدمی کی پی ایم ایس اے کے جہاز کو اپنی طرف آتا دیکھ کر کشتی کا عملے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کشتی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تلاشی کے دوران اس ماہی گیر کشتی سے 210 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 42 ملین (پاکستانی روپے) ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔پی ایم ایس اے پاکستان کے میری ٹائم زون میں قانون نافذ کرنے والی واحد ایجنسی ہے ، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ سمندر میں مستقل طور پر موجودگی برقرار رکھتی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف یہ مشترکہ اور کامیاب آپریشن اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی چوکسی ہے اور وہ کسی بھی غیر قانونی کام کے لئے پاکستانی سمندری حدود کو استعمال کو روکنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر پر قانونی نظام کو نافذ کرنے کی اپنی قومی ذمہ داری کو نبھائے ہوئے ہے۔