پاکستان نہیں جاؤں گا،مشفیق الرحیم کابورڈ کو دو ٹوک جواب

371

بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔

مشفیق الرحیم نےکہا کہ پہلے ہی دورہ پاکستان سے انکار کردیا تھا،اور بورڈنےمیرا فیصلہ قبول بھی کیا، اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں، میں تو پی ایس ایل کھیلنے کے امیدواروں اور ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں تھا،اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا تاہم ٹور پر جانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئےٹیم کے ہمراہ نہ آنے والے مشفیق الرحیم کے بارے میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان جانے کے پابند ہیں ۔