جسٹس قاسم خان، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

111

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائیکورٹ  کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاسم خان کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جسٹس قاسم 19 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس مامون رشید نے 1 جنوری 2020 کواپنےعہدے کا  حلف اٹھایا تھا ۔