حکومت نے 20 ملین ماسک بیرون ملک بھیج دیے، تحقیقات کا مطالبہ

653

پاکستان میں دو کورونا مریضوں کی تصدیق کے بعد ماسک این 95 اور دیگر حفاظتی سامان کی کمی پر ینگ فارمسسٹ ایسوسی ایشن(ڈریپ) نے بحران کی ذمے داری ڈریپ اور وزارت صحت پر ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق فارمسسٹ ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس  سے حفاظتی سامان کے بحران کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کی جانب سے 20 ملین سے زائد ماسک بیرون  ملک بطور امداد بھیجے گئے۔

خط کے متن  کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ماسک بیرون  ملک جانے کے باعث شدید بحران سامنے آیا،اسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف،نرسز کو بھی حفاظتی سامان میسر نہیں لہذا چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات کروائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں سرجیکل ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کا شدید بحران ہے، سرجیکل ماسک میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں یا پھر مہنگے داموں فرورخت ہورہے ہیں۔