سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر

473

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سعودی عرب نے بزنس ویزہ  کے حامل شہریوں پر پابندی ہٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی ایئر لائن کے بعد پی آئی اے نے بھی عمرہ زائرین کے لیے نیا حکمانہ جاری جاری ہے جس کے تحت پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے 15 مارچ تک کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

سعودیہ صرف اقامہ ہولڈرز رہائشی اور مستقل ویزہ رکھنے والوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی ، عمرہ اور وزٹ ویزا والے پی آئی اے سے سفر نہیں کر سکیں گے، صرف بزنس ویزا والے پاکستانی دمام اور ریاض کے لئے پی آئی اے سے سفر کر سکیں گے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی اورمسجد نبوی میں داخلے پرعارضی پابندی عائد کی جارہی ہے ،سعودی عرب میں کورونا وائرس سےمتعلق پیشرفت کا بغورجائزہ لےرہے ہیں، اسی حوالے سے سعودی حکومت نےاحتیاطی تدابیرکا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی،خلیجی ممالک کےشہریوں کےشناختی کارڈکی بنیاد پرایک دوسرےکےملکوں میں سفرپرپابندی ہوگی جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سےآنے والےسیاحوں پرپابندی ہوگی۔